(Onsite) معلومات برائے بالمشافہ شرکت
ینگ علماء لیڈر شپ پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے حوالے سے ضروری معلومات پیش کی جارہی ہیں۔ رجسٹریشن سے قبل درج ذیل تحریر کا بغور مطالعہ فرمائیں۔
نوٹ:درج ذیل معلومات پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے حوالے سے ہیں۔ اگر آپ پروگرام میں آن لائن شرکت کرنا چاہتے ہیں تو ماقبل(مرکزی صفحہ) میں جا کر آن لائن پروگرام میں شمولیت والے خانے کا انتخاب کیجیے ۔
پروگرام کا دورانیہ کتنا ہے اور آغاز کب ہوگا؟
ینگ علما ء لیڈرشپ پروگرام دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی پروگرام ہے ،جس کا آغاز 8 فروری 2025 اور اختتام 22 فروری 2025 کو ہوگا۔ ان شا ء اللہ( ان پندرہ دنوں میں کوئی چھٹی نہیں ہوگی)
ینگ علماء لیڈرشپ پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے لیے کیا شرائط ہیں ؟
(الف) پروگرام میں شمولیت کے لیے بنیادی اہلیت فاضل/فاضلہ درس نظامی ہونا ہے ۔
(ب) نیز ایسے طلبہ و طالبات بھی پروگرام میں شریک ہو سکتے ہیں جو اس سال دورہ حدیث کا امتحان دے رہے ہیں۔
پروگرام میں بالمشافہ شرکت کا کیا طریقہ کار ہے؟
پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے لیے انتخاب کے مراحل درج ذیل ہے۔
رجسٹریشن فارم : اس مرحلے میں شرکاء کے رجسٹریشن فارم وصول کیے جاتے ہیں۔
شارٹ لسٹ: اس مرحلے میں رجسٹریشن فارم کی بنیاد پر شرکاء کو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔
انٹرویو: شارٹ لسٹ ہونے والے شرکاء کا مختصر انٹرویو (بذریعہ ملاقات/زوم میٹنگ/ فون کال) کیا جاتا ہے۔
سلیکشن : انٹرویو کے بعد محدود تعداد میں شرکاء کی سلیکشن کی جاتی ہے اور انہیں ضروری ہدایات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
حتمی انتخاب: ضروری ہدایات مکمل کرنے والے احباب کا حتمی انتخاب کر لیا جاتا ہے۔
پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے لیے کتنے شرکاء منتخب کیے جاتے ہیں؟
ملک بھر سے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوتی ہیں ۔ موصول شدہ درخواستوں میں سے صرف 80 شرکاء کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
بالمشافہ شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ کیا ہے؟
پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 جنوری 2025 ہے،تاہم اولین فرصت میں اپنا فارم ارسال کرنے کو ترجیح دیں ۔
منتخب ہونے والے شرکا کا اعلان کب کیا جائے گا؟
شرکاء کا انتخاب مرحلہ وار کیا جاتا ہے۔ پہلے مرحلے میں 40 شرکا ء ، دوسرے میں 20 شرکا ءاور تیسرے مرحلے میں 20 شرکا ء کا انتخاب کیا جاتاہے۔
پہلی حتمی فہرست: 26 دسمبر 2024 کو جاری کی جائے گی۔ ان شاء اللہ
دوسری حتمی فہرست: 2 جنوری 2025 کو جاری کی جائے گی۔ ان شاء اللہ
تیسری حتمی فہرست: 7 جنوری 2025 کو جاری کی جائے گی۔ ان شاء اللہ
بالمشافہ پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے فارم جمع کروایا ، لیکن داخلہ نہیں ہو سکا، تو کیا وہ آن لائن شرکت کر سکتے ہیں؟
جی بالکل! اس صور ت حال میں ان کا داخلہ آن لائن کیٹیگری میں کر دیا جائے گا اور انتظامیہ کی جانب سے ان کو آگاہ بھی کر دیا جائے گا۔
بالمشافہ پروگرام میں شرکت کرنے والے احباب کے قیام و طعام کا انتظام کس کے ذمہ ہوگا؟
بالمشافہ پروگرام میں شرکت کرنے والے احباب کے قیام و طعام کا اہتمام انتظامیہ کی جانب سے ہو گا۔ پروگرام کے دوران کسی ساتھی کو چھٹی یا ادارے سے باہر قیام پذیر ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کیا قیام و طعام کی مد میں شرکاءکو کو ئی فیس ادا کرنا ہوگی؟
جی نہیں!
بالمشافہ شرکت کی صورت میں پروگرام کے مقام تک پہنچنے اور واپسی کے اخراجات کس کے ذمے ہوتے ہیں؟
پروگرام کے مقام (محمدی مسجد، شہزاد ٹاون، اسلام آباد) تک پہنچنے اور واپسی کے سفر کا انتظام اور اخراجات شرکا کے ذمے ہوں گے۔
درج ذیل لنک سے فارم ڈاؤن لوڈ کیجیے۔ فارم پرنٹ کر کے مکمل پر کیجیے اور فارم کے آخر میں دئیے گئے پتے پر ارسال کریں۔
نوٹ: فارم ارسال کر کے درج زیل نمبر پر (نام مع ولدیت اور شہر) آگاہ کریں۔
8475029-0329