معلومات برائے آن لائن شرکت
ینگ علماء لیڈر شپ پروگرام میں آن لائن شرکت کے حوالے سے ضروری معلومات پیش کی جارہی ہیں۔ رجسٹریشن سے قبل درج ذیل تحریر کا بغور مطالعہ فرمائیں۔
نوٹ: درج ذیل معلومات پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے حوالے سے ہیں۔ اگر آپ پروگرام میں آن لائن شرکت کرنا چاہتے ہیں تو ماقبل(مرکزی صفحہ) میں جا کر آن لائن پروگرام میں شمولیت والے خانے کا انتخاب کیجیے ۔
پروگرام کا دورانیہ کتنا ہے اور آغاز کب ہوگا؟
ینگ علما ء لیڈرشپ پروگرام دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی پروگرام ہے ،جس کا آغاز 8 فروری 2025 اور اختتام 22 فروری 2025 کو ہوگا۔ ان شا ء اللہ( ان پندرہ دنوں میں کوئی چھٹی نہیں ہوگی)
ینگ علماء لیڈرشپ پروگرام میں شرکت کے لیے کیا شرائط ہیں ؟
(الف) پروگرام میں شمولیت کے لیے بنیادی اہلیت فاضل/فاضلہ درس نظامی ہونا ہے ۔
(ب) نیز ایسے طلبہ و طالبات بھی پروگرام میں شریک ہو سکتے ہیں جو اس سال دورہ حدیث کا امتحان دے رہے ہیں۔
کیا پروگرام صرف علماء کرام کےلیے ہے یا فاضلات بھی اس میں شرکت کر سکتی ہیں ؟
جی ہاں ! اس پروگرام میں فاضلات بھی آن لائن شرکت کرسکتی ہیں۔
پروگرام میں آن لائن شرکت کے لیے بھی رجسٹریشن کروانا ضروری ہے؟
جی بالکل! آن لائن شرکت کے لیے بھی رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔ بغیر رجسٹریشن کے پروگرام سے استفادہ ممکن نہیں۔
کیا محض رجسٹریشن کروانے سے داخلہ حتمی ہو جائے گا؟
جی نہیں! داخلہ کمیٹی رجسٹریشن فارم کی جانچ پرکھ کر کے حتمی داخلے کا فیصلہ کرے گی۔ اور منتخب ہونے والے شرکاء کو آگاہ کرے گی۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ کیا ہے؟
آن لائن شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 فروری 2025 ہے۔
اگر کوئی فاضل /فاضلہ اپنی مصروفیات کے پیش نظرآن لائن پروگرام میں مکمل شریک نہ ہوسکتا ہو تو کیا وہ جزوی طو رپر پروگرام سے استفادہ کر سکتا ہے؟
جی ہاں ! تاہم جزوی استفادے کے لیے بھی رجسٹریشن ضروری ہے(یاد رہے کہ ایسےشرکاء کو سند شمولیت جاری نہیں کی جاتی)
اس پروگرام میں ایسے پاکستانی فاضلین و فاضلات بھی شرکت کر سکتے ہیں جو ملک سے باہر قیام پذیر ہیں؟
جی بالکل! بیرون ملک مقیم پاکستانی علماء و فاضلات پروگرام میں شریک ہو سکتےہیں۔
پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ممالک کےعلماء و فاضلات اس پروگرام میں شریک ہو سکتے ہیں؟
جی بالکل ! غیر ملکی علماء و فاضلات بھی اس پروگرام میں شریک ہو سکتے ہیں ۔
کیا اوورسیز پاکستانی اور غیر ملکیوں کے لیے بھی رجسڑیشن ضروری ہے؟
جی بالکل ! اوور سیز پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے لیے بھی رجسٹریشن ضروری ہے۔
اس پروگرام میں شرکت کی کوئی فیس ہے؟
جی نہیں! پروگرام میں شرکت (خواہ آن لائن ہو یا بالمشافہ) کی کوئی فیس نہیں۔
کیا یلپ کے فضلا ءدوبارہ پروگرام میں شریک ہو سکتے ہیں۔
جی ہاں! یلپ فضلا ءدوبارہ پروگرام میں آن لائن شرکت کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یلپ میں ایک مرتبہ بالمشافہ شرکت کرنے والے احباب دوبارہ بالمشافہ شریک نہیں ہو سکتے(تاہم آن لائن شرکت کر سکتے ہیں)۔ جبکہ یلپ میں آن لائن شرکت کرنے والے احباب بالمشافہ پروگرام میں شریک ہو سکتے ہیں ۔
پروگرام میں آن لائن کیسے شرکت کی جاتی ہے؟
پروگرام میں بذریعہ زوم ایپلی کیشن / یوٹیوب لائیو شرکت کی جاسکتی ہے۔
آن لائن پروگرام کے اوقات کیا ہوں گے؟
لازمی وقت : روزانہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 تک
اختیاری وقت : شام کے اوقات میں 2 سے 3 گھنٹے
لازمی و اختیاری وقت سے کیا مراد ہے؟
لازمی وقت :اس وقت کی پابندی تمام شرکاء پر لازم ہے۔ پابندی نہ کرنے والے شرکاء کو سند شمولیت نہیں دی جائے گی۔
اختیاری وقت: شرکاء کی اپنی صواب دید پر ہے۔ اس وقت کی پابندی و عدم پابندی کا سند شمولیت سے تعلق نہیں ۔
کیاآن لائن شرکت کرنے والے فاضلین و فاضلات کو سند شمولیت دی جائے گی؟
جی ہاں ! مستقل حاضر رہنے والے فاضلین و فاضلات کو سند شمولیت سے نوازا جائے گا۔